• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ناجائز منافع خور گرفتار2 لاکھ43ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان کے پرائس مجسٹریٹس کی ایک روزہ کارکردگی رپوٹ جاری کر دی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ناجائز منافع خور گرفتار کئے گئے جبکہ14 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔12ناجائز منافع خوروں کا موقع پر سمری ٹرائل کرکے انہیں براہ راست جیل بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق720 دکانوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 145 دکاندار ناجائز منافع خور نکلے۔گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین