پولنگ کا وقت ختم ، کراچی کے حلقہ این اے دو سوپینتالیس اور پی ایس 115 میں پولنگ مکمل ، اب صرف پولنگ اسٹیشنوں میں موجود لوگ ہی ووٹ کاسٹ کرسکيں گے۔
دونوں حلقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد لوگوں کا داخلہ پولنگ اسٹیشنز میں بند کردیا گیا ہے جبکہ بیلٹ باکس کھول کر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
پولنگ کے دوران دن بھر لائنز ایریا میں متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے درمیان جھگڑا ہوتا رہا ، ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، رینجرز نے سیکٹر وں میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔