• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ میں ’شیلی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ یشما گل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز میں 10 دن کے لیے کیے جانے والے اعتکاف میں بیٹھ گئیں۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز یشما گل نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’وہ عصر کی نماز کے بعد اعتکاف میں بیٹھ جائیں گی اور پھر عید کا چاند دیکھنے کے بعد اعتکاف سے اُٹھیں گی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے لیے دُعا کریں کہ اللّہ تعالیٰ میری عبادات اور میری توبہ کو قبول فرمائے اور آپ سب بھی میری دُعاؤں میں شامل ہیں۔‘

یشما گل نے مزید لکھا کہ ’اعتکاف کے دوران میری ٹیم میرا یوٹیوب چینل چلائے گی اور آپ کو کچھ بھی معلومات لینی ہو تو آپ میری ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کو ’عشرہ نجات‘ کہا جاتا ہے۔

تیسرے اور آخری عشرے کی ابتداء میں لاکھوں مسلمان مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ کر دنیاوی کاموں کو ترک کرکے اللّہ کی عبادت میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین