• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: بھانجے کی ممانی سے زیادتی، معصوم بچی کا قتل

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سفاک ملزم کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس کی معصوم بچی کو قتل کر دیا گیا۔

بہاولپور پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے موسیٰ کالونی میں خاتون کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم خاتون کی کم سن بچی کوقتل کر کے فرار ہو گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے اس کے شوہر کے بھانجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم اس کو شادی کے لیے کہتا تھا۔

نور نواز نامی شخص نے اپنے ماموں کے گھر میں گھس کر ممانی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور 3 سالہ کزن کو زمین پر پٹخ کر ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: حیدر آباد، 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین