ٹڈی دل گزشتہ سال سے ملک بھر میں مختلف علاقوں میں تباہی پھیلا رہا ہے، ٹڈی دل نے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور سرحد میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔
ٹڈی دل نے اب پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا کا رخ کر لیا، ٹڈی دل کے حملےسے کبیر والا کے دیہی علاقوں میں واقع فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے۔
لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں کبیر والا شہر میں داخل ہوگئیں، جنہوں نے شہر کے نزدیک موجود فصلوں اور باغات کو کھانا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹڈی دل پر 85 فیصد تک قابو پالیا، خسرو بختیار
کاشت کاروں اور مقامی افراد نے حکومتی اداروں سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فوری اسپرے کرنے کی اپیل کی ہے۔