• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ختم نہیں ہوا مزید احتیاط کی ضرورت ہے، بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا ختم نہیں ہوا مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کورونا سے بھی بچانا ہے اور بھوک سے بھی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں پیرسے آٹو انڈسٹری ، شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14201 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تقریباً ایک لاکھ 58 ہزار ٹیسٹ کر چکی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 5953 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہوم آئسولیشن کی اجازت دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی یا نہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمعۃ الوداع، یوم القدس اور عید کے حوالے سے علیحدہ حکمت عملی مرتب کی جائے۔

تازہ ترین