• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پیرسے آٹو انڈسٹری ، شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پیرسے آٹو انڈسٹری اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ بھی طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوامی سہولت کے تحت کیا ہے، کیونکہ کرفیو اور لاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جائے گی، حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عوام روزمرہ امور سر انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل کی صورتحال خوش آئند ہے، امید ہے عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تازہ ترین