• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد‘مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چیتوں اور گیدڑوں کا راج

اسلام آباد(اے ایف پی) اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آج کل چیتوں اور گیدڑوں کا راج ہے۔تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون کی وجہ سے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اردگرد چیتوں اور گیدڑوں کے دیکھا گیا ہے۔ رینجر عمران خان نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ نیشنل پارک میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو اس بات پر اطمینان ہے کہ انسان وہاں گھومنے پھرنے نہیں آرہے۔ اسلام آباد کے اسسٹنٹ وائلڈ لائف ڈائریکٹر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ رینجرز سروے کررہی ہے اور انہیں نئے جانور نظر آئے ہیں۔ جیسا کہ مختلف اقسام کی تتلیاں وہاں نظر آئی ہیں۔
تازہ ترین