• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 5 روز تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی


کراچی(صباح نیوز)شہر قائد میں پانچ روز تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس دوران پارہ انتالیس سے بیالس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل جبکہ بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں شہر میں داخل ہوسکتی ہیں اور گرمی کی نئی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ 40سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق نئے ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہواوں کی مختصر وقت کے لیے بندش کے بعد بحال ہونے کا امکان ہے،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی غیر معمولی طور پر نہیں بڑھے گا۔

تازہ ترین