• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن کمپنی فائزر کا اکتوبر تک کورونا وائرس کی ویکسین متعارف کرانے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) دوا بنانے والی جرمن کمپنی فائزر (Pfizer) نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ستمبر تک تجربات جاری رکھ کر اکتوبر میں ممکنہ طور پر ویکسین متعارف کرائی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بتایا گیا ہے کہ ا گر تجربات کامیاب اور محفوظ رہے تو دنیا کے مختلف ملکوں کو ویکسین کی لاکھوں خوراکیں روانہ کرنا شروع کر دیں گے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر اور چیئرمین البرٹ بورلا کہتے ہیں کہ ویکسین کا نام BNT162 ہے اور جرمنی میں 5؍ مارچ سے اس کے انسانوں پر تجربات جاری ہیں۔ فائزر کا ارادہ ہے کہ ٹرائل کے موجودہ مرحلے میں 360؍ افراد پر تجربات کیے جائیں۔ کمپنی ویکسین کی چار مختلف اقسام پر کام کر رہی ہے۔ مسٹر بورلا کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ یا زیادہ سے زیادہ جولائی تک معلوم ہو جائے گا کہ ویکسین کی کون سی قسم زیادہ محفوظ اور کار آمد ہے۔

تازہ ترین