• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور(نمائندہ جنگ)بزرگ سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، اے این پی کے مرکزی رہنما2دن سے علیل تھے، کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ، گھر میں آئسولیٹ، نجی اسپتال منتقلی پر غور کی جارہا ہے،اہل خانہ کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتر ی آرہی ہے تاہم انہیں پرائیویٹ ہسپتال منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور گزشتہ چند روز سے علیل تھے ، دو روز قبل ان کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔
تازہ ترین