جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کےخلاف پشاور میں جنگ، جیو اور دی نیوز دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرےجاری ہیں جس میں صحافیوں اور کارکنان نے شرکت کی۔
اِس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا مقصد حق اور سچ کی آواز کو دبانا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ جیو، جنگ کے ایڈیٹر انچیف کو غیر قانونی قید میں رکھا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیے: میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میرشکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔