پنجاب کے ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف فصلیں متاثر ہوگئیں۔
وہاڑی کے مختلف علاقوں بورے والا، وہاڑی، میلسی، لڈن، گگو منڈی اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس، مکئی، دھان اور چارے کی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی کےعلاقے گڈاپ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ
پنجاب کے محکمۂ زراعت کی جانب سے وہاڑی کے تمام متاثرہ علاقوں میں اسپرے کروایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمےکے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کبیر والا، ٹڈی دل کے حملے سے فصلیں اور باغات تباہ
انہوں نے بتایا کہ محکمۂ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کیڑے مار اسپرے کر رہی ہیں۔