• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکریٹری سندھ کو وکلاء سے معاملات طے کرنے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے وکلاء کی لاک ڈاؤن کے دوران مالی معاونت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کو وکلاء رہنماؤں سے میٹنگ کر کے معاملات طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ بار کونسل اور دیگر وکلاء تنظیموں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ وکلاء کی کیسے مدد کی جائے گی؟

یہ بھی پڑھیئے:

لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے، بلوچستان بار

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت کے پاس وکلاء کو دینے کے پیسے نہیں ہیں، سندھ حکومت اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور مراعات نہیں دے پا رہی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی تو وکلاء کو امداد دینے کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔

تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری قانون کی سرزنش کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ انہیں نوٹس بھی بھیجا پھر بھی وقت پر پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاک ڈاؤن سے متاثر وکلاء کو رابطہ کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل سیکریٹری قانون سندھ نے عدالت کو بتایا کہ بیمار ہوں اس لیے دیر سے آیا ہوں۔

انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ سندھ حکومت نے وکلاء کو فنڈز دینے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت سے یکم جون کو اس معاملے پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین