ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران معطل ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کراچی اور کوئٹہ سے بھی پہلی ٹرینیں روانہ ہو گئیں۔
کراچی سے ٹرین آپریشن 56 روز بعد بحال ہوگیا، یہاں سے پہلی ٹرین عوام ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ملک میں مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد چل پڑیں
ریلوے حکام کے مطابق کینٹ اسٹیشن کراچی سے 465 مسافر اپنی منزلوں کے لیے روانہ ہو گئے، 387 مسافر اکنامی کلاس، جبکہ 78 مسافر ایئر کنڈیشن کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔
ادھر ٹرین آپریشن بحال ہونے کے بعد بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مختلف شہروں سے آج 12 ٹرینیں ملتان پہنچیں گی
پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس 10 بوگیوں پر مشتمل ہے۔
کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس تقریباً 400 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوئی ہے، ٹرین میں سوار تمام مسافروں کو نشستوں پر فاصلے پر بٹھایا گیا ہے۔