• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا، ڈاکٹر شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے اعزازی معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں  تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا ہے، کرپٹ لیگی رہنما محکمہ ایکسائز کا ایک جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں، ن لیگ سیاسی جماعت کم اور پراپیگنڈا سیل زیادہ ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر خزانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وہ ہیں جو ملک کا اربوں روپیہ لوٹ کر اب قانون سے فرار اور اشتہاری ہیں، ان کے جھوٹ اور اعداد وشمار کی ہیرا پھیری آئی ایم ایف نے بھی پکڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا پرانا طریقہ واردات ہے پہلے جھوٹی خبر پھر پروپیگنڈا عام کرتے ہیں، اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کی بجائے جھوٹے بیانات ان کی پالیسی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آپ کی سیاست بچاؤ مہم نہیں چلنے والی، پاکستانی عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو پہچان چکے ہیں۔

تازہ ترین