• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 مئی کو بینک آپریشنز کھلے رکھیں، اسٹیٹ بینک

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 27 مئی کو بینکس کو آپریشنز کھلے رکھنے کا آپشن دے دیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مخصوص کاروباری مراکز یا اہم برانچز کو صوابدیدی طور پر کھولا جا سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کلئیرنگ کی سہولت 28 مئی کو دستیاب ہو گی۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 167 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں تین ماہ کے 26، چھ ماہ کے 50 اور بارہ ماہ کے 90 ارب مالیت کے بل بیچے گئے۔

ایس بی پی کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 8.14 فیصد رہی، جبکہ چھ ماہ کی کٹ آف ایلڈ 7.80 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 7.74 فیصد رہی۔

تازہ ترین