• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں ارطغرل کے والد اور قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے ’سردار گوکخان‘ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سردار گوکخان نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ سردار گوکخان نے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے اور ڈرامے کے تمام کرداروں کو سراہنے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

سردار گوکخان نے اپنے پیغام میں جلد پاکستان آنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

اُنہوں نے اپنا یہ پیغام پاکستان کی قومی زبان ’اُردو‘ میں اور اُس کے ساتھ ہی ترکش زبان میں بھی لکھا۔

دوسری جانب ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی‘ کا کردار اداکرنے والے ’نورالدین سونمیر‘ نے بھی انسٹاگرام پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی۔


اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نوازالدین سونمیر نے پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تمام پاکستانی مداحوں کو سلام بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو اور سلیمان شاہ کے بیٹے ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان نے بھی جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں انجین التان نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اور اِس سیریز نے پاکستانیوں کو اپنی سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین