• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پر تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے، شاہد خاقان

میڈیا پر تماشہ لگا کر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے، شاہد خاقان


مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میڈیا پر تماشہ لگاکر عمران خان کو این آر او دینے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ ‎ایک اور جھوٹی پریس کانفرنس میں عمران خان کی چوری چھپانے کی تفصیل بیان کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میڈیا پر سرکس میں اصل چینی چور وزیراعظم اور بزدار کا ذکر تک نہیں ہے، ‎فیصلوں کی منظوری دینے والے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور بزدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎سچ یہ ہے کہ وزیراعظم نے چینی برآمد کی اس وقت اجازت دی جب ملک میں قلت تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‎ عمران خان نے خود کو اور اپنی کابینہ کو بچانے کے لئے رپورٹ کا سرکس لگایا، جبکہ ‎عمران خان کو بچانے کے لیے ایف آئی اے اور حکومتی اختیار کا بدترین استعمال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ پڑھنے کے بعد اور مشاورت کے ساتھ مسلم لیگ ن اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن چینی چور وزیراعظم کو اتنی آسانی سے بھاگنے نہیں دے گی۔

تازہ ترین