• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ان صنعتکاروں کو گرفتار کرے جو تنخواہیں نہیں دے رہے، رضا ربانی

حکومت ان صنعت کاروں کو گرفتار کرے جو تنخواہیں نہیں دے رہے، رضا ربانی


سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت ان صنعت کاروں کی گرفتاری یقینی بنائے جو محنت کشوں کو تنخواہ نہیں دے رہے یا ملازمت سے برطرف کر رہے ہیں۔

رضا ربانی نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کو بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا بحران کے دوران بہت سے صنعت کاروں نے بغیر وجہ بتائے ملازمین کو برطرف کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ٹیکسٹائل، گلاس، خوراک، کاغذ، الیکٹرانکس اور فارماسیوٹیکل سمیت بہت سے شعبوں سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے یا تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے محنت کشوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا جو ان تک نہیں پہنچا۔

تازہ ترین