آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صیہونی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک، گروہ کی مدد کرینگے،آیت اللہ خامنہ ای


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کریں گے۔

یوم القدس پر پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ریفرنڈم کا حق ملنے تک فلسطینیوں کی سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ختم کرنے کا مطلب یہودیوں کو صفحہ ء ہستی سے مٹانا نہیں۔

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہو کر رہے گا، صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے وہ کسی معاہدے اور منطق پرنہیں چلتی۔

یوم القدس ہی پرپیغام میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ صیہونی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کے پاس قانونی جواز کا نہ ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کے جرائم کا خمیازہ فلسطینیوں کو نہیں بھگتنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید