• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر اشرف غنی کا کراچی طیارہ حادثے پراظہار افسوس

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کراچی میں پی آئی اے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی فافذ

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔

اطلاعات ہیں کہ جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جس نے قریب کی آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

تازہ ترین