• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ایئرپورٹ سے چند میٹر کی دوری پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں کے اوپر طیارہ گرنے سے زخمیوں کی تعداد زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے جناح اسپتال میں 11 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں،  جبکہ 6 زخمی بھی جناح اسپتال لائے گئے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے لاشوں کے ڈی این اے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے تاکہ ان کی شناخت کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، جناح اسپتال کی تمام صورتحال سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی اسپتالوں میں ہائی الرٹ تھی۔

تازہ ترین