کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے طیارے حادثے پر امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
سوشل میڈیا پر مائیک پومپیو کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں کراچی میں ہونے والے حادثے کا سن کر صدمہ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعاگو ہیں۔