• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

66شوگر ملز نے 3سال میں 517ارب کی چینی بے نامی داروں کو بیچی

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2017سے فروری 2020کے دوران ایف بی آر کو فراہم کیے گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر کی 66 شوگر ملزنے 517ارب27کروڑ23لاکھ روپے کی چینی غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی جو کہ مجموعی فروخت کا 71 فیصد ہے جبکہ چھ شوگر ملز نے اکتوبر2019سے فروری 2020کے دوران پانچ ماہ میں ساڑھے 20 ارب روپے کی چینی بے نامی داروں کو فروخت کی ان چھ شوگر ملز میں جے ڈی ڈبلیو شوگرملز نے 15 ارب روپے ، المعیز شوگر ملز نے 8ارب 69کروڑ روپے ، الائنس شوگر ملز نے ایک ارب 50 کروڑ روپے ، العربیہ شوگر ملز نے 79 کروڑر وپے ، حمزہ شوگر ملز نے ایک ارب 48 کروڑ روپے ، ہنزہ شوگر ملز نے87 کروڑ روپے کی چینی بے نامی داروں کو فروخت کی، یہ بے نامی دار کسی قسم کا ٹیکس ریکارڈ نہیں رکھتے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی مجموعی شوگر انڈسٹری نے 124 ارب روپے کی چینی کی مجموعی فروخت میں سے صرف 43ا ر ب روپے کی چینی رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی، اکتوبر 2017 سے فروری 2020 کے دوران چینی کی 6 ملوں نے 30ہزار 529 غیر رجسٹر ڈ افراد کو چینی فروخت کی ، ایسے خریدار جن کے پاس قومی شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبر فراہم نہیں کیا ان کی تعداد 19ہزار199 تھی ،ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبر کے خریداروں کو مجموعی طور پر 150 ارب21کروڑ74لاکھ روپے کی چینی فروخت کی گئی جبکہ شناختی کارڈ ہولڈرز کی تعداد 9ہزار635 اور این ٹی این ہولڈرز کی تعداد1665 تھی جن کو 57ارب30کروڑ85لاکھ روپے کی چینی فروخت کی گئی۔

 ان 6 شوگر ملوں میں جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کے تین یونٹس ، المعیز شوگر ملز کے دو یونٹس ، ہنزہ شوگر ملز ، حمزہ شوگر ملز ، العربیہ شوگر ملز اور الائنس شوگر ملز شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے 2017 سے 2020 کے دوران اپنی مجموعی فروخت میں سے 71 فیصد چینی غیر رجسٹر ڈ افراد کو فروخت کی ، ہنزہ شوگر ملز نے 76 فیصد غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی ، المعیز شوگر ملز نے 45 فیصد چینی غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی ، حمزہ شوگر ملز نے مجموعی فروخت میں سے ساڑھے 35 ارب روپے کی چینی غیر رجسٹر ڈافراد کو فروخت کی۔

 الائنس شوگر ملز نے 89 فیصد چینی غیررجسٹرڈ افراد کو فروخت کیالعربیہ شوگر ملز نے مجموعی فروخت میں سے 6 ارب روپے کی چینی غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت کی ، کمیشن نے ایف بی آر کو سفارش کی کہ مذکورہ بے نامی افراد کو فروخت پر بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ 2017 کے تحت شوگر ملز کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین