• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے بس اڈوں پر مسافروں کی تعداد معمول سے کم

لاہور کے بس اڈوں پر مسافروں کی تعداد معمول سے کم



لاہور سے دیگر شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا آغاز ہونے کے باوجود گزشتہ برسوں کی نسبت صوبائی دارالحکومت کے بس اڈوں پر مسافروں کی تعداد معمول سے کم ہے، جبکہ محدود سیٹوں پر مسافروں کو بیٹھانے کے نام پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد انٹرسٹی بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم عید کا روایتی رش دیکھنے میں نہیں آ رہا۔

مسافر کئی کئی گھنٹے بس بھرنے کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کرایہ بھی مرضی کا وصول کر رہے ہیں۔

مسافروں نے بس اڈوں پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز موجودہ صورتحال سے ناخوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مسافر کم ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

کرایوں اور ایس او پیز پر نظر رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا کوئی نمائندہ بس اڈوں پر موجود نہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ کس سے شکایت کریں۔

تازہ ترین