• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چودھری کے بیان پر مولانا راشد سومرو کا ردعمل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا راشد سومرو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کے کل عید کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

مولانا راشد سومرو نے کہا کہ حکومتی سطح پررویت ہلال کمیٹی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل تمام مسلک کے علماء اتفاق سے فیصلہ کرتے ہیں۔

مولانا راشد سومرو نے کہا کہ فواد چودھری نے عالمی لیول کے وینٹیلیٹر بناکر دنیا کو بیچنے کا بھی کہا تھا۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ فواد چودھری کے بیان سے سوائے انتشار کے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

راشد سومرونے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہی حتمی فیصلہ ہوگا۔

عیدالفطر کل ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 22 مئی کی رات شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 22مئی کی رات 10 بج کر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بجکر 15منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے ،ان مذکورہ علاقوں میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی، جبکہ پشاور میں تو آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین