• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کی غیرقانونی مہاجرین کا داخلہ روکنے کیلئے تیاریاں

راچڈیل (نمائندہ جنگ )برطانوی حکومت نے غیر قانونی مہاجرین کا داخلہ روکنے اور انہیں فرانس واپس بجھوانے کیلئے نئے قوانین کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لاک ڈائون کے دوران 23مارچ سے اب تک 1ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد نئے قوانین لانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے کراس چینل عبور کرنے والے فرانسیسی شہریوں کو واپس بھیجنے کیلئے نئے قوانین مدد گار ثابت ہوں گے۔ برطانیہ یورپی یونین اور فرانس کے ساتھ ایک نئے قانونی فریم ورک کا ارادہ رکھتا ہے جس سے تحت برطانیہ غیر قانونی ترکین وطن کو واپس جانے کی اجازت دےگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کیلئے مختلف ممالک سے نقل مکانی کرنے والے افرا دکی اکثریت سمندری راستے سے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کر کے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتی رہے لاک ڈائون کے دوران ایسی کوششوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یوکے سیکورٹی بارڈر فورسز کی جانب سے ایسی کئی کشتیوں میں سوار اب تک متعدد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ لاک ڈائون کے دوران افغانستان ‘ ایران و دیگر کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو برطانیہ میں داخلے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ان کشتیوں کے ذریعے کئی بچوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر برطانیہ میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے ۔

تازہ ترین