• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیقات میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو شامل کیا جائے، پالپا

تحقیقات میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو شامل کیا جائے، پالپا 


کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک میں پائلٹوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے حادثے کی شفاف اور قابل اعتبار تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاو ) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشنز کو انکوائری میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پالپا نے کہا ہے کہ اے آئی آئی بی کے بجائے کوئی قابل بورڈ تشکیل دیا جائے ۔

پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اے آئی آئی بی کے ماضی کے کردار اور اس کے ارکان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اس سے کوئی اچھی توقع نہیں ۔

کیپٹن عمران ناریجو نے مطالبہ کیا تحقیقات میں پالپا کے علاوہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاو ) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشنز کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کی روشنی میں پالپا کی شمولیت کے بغیر بھی حادثے کی انکوائری قبول نہیں کی جائے گی تاہم انہوں نے کہا کہ پائلٹ ریسکیو پروازیں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین