• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن سجاد کے لواحقین کو اُن کے ‘بیج‘ کی تلاش

عید سے دو روز قبل حادثے کا شکار ہونے والی لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اےکی پرواز پی کے 8303 کے کیپٹن سجاد گل کے رشتہ داروں کو ان کے بیج کی تلاش ہے۔

حادثے کے بعد جائے حادثہ سے ملنے والے کیپٹن سجاد گل کے بیج کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی ، تاہم اب کیپٹن سجاد کے لواحقین اس بیج کی تلاش میں ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عبیر ہارون نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ کیپٹن سجاد ان کے ماموں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر تیزی سے پھیلتے کیپٹن سجاد گل کے بیج سے متعلق انہیں معلومات درکار ہیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کہ یہ پیغام ان تک پہنچ جائے جن کے پاس یہ بیج اس وقت موجود ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی اسٹوری میں عبیر نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ اگر کسی کو ان کے اس بیج کے بارے میں معلوم ہو کہ یہ تصویر کس نے شیئر کی اور یہ بیج ابھی کس کے پاس موجود ہے تو برائے مہربانی دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کر کے اُن کے اہل و عیال تک پہنچا دیں۔

عبیر کی انسٹاگرام اسٹوری اس قدر وائرل ہورہی ہے کہ یہ اسٹوری نے ٹوئٹر پر بھی تیزی سے زیر گردش ہے اور صارفین اسے بڑی تعداد میں شیئر کررہے ہیں تاکہ کیپٹن سجاد گل کی آخری نشانی ان کے اہل و عیال تک پہنچ جائے۔

تازہ ترین