• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک اور بچے کی شناخت ہوگئی

طیارہ حادثے میں جاں بحق ایک اور بچے کی شناخت ہوگئی


کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک اور بچے کی شناخت ہو گئی ہے، جس کے بعد اب تک شناخت کیے جانے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

شناخت ہونے والی میت آٹھ سالہ عالیان وقاص کی ہے۔

عالیان وقاص اپنی بہن اور والدین کے ہمراہ طیارے میں سوار تھے۔

عالیان کے والد محمد وقاص اور والدہ ندا وقاص کی شناخت پہلے ہی ہو چکی ہے۔

عالیان وقاص کی شناخت رات میں ہوئی تھی اور اس کی والدین کے ساتھ تدفین کردی گئی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ دوری پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار 99 افراد میں سے 97 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد محفوظ رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر لاشیں ناقابل شناخت تھیں جن کی شناخت کے لیے لواحقین کے ڈی این اے سیملپز لیے جارہے ہیں۔

اب تک طیارہ حادثے میں جاں بحق 35 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے جنہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین