مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے ذاتی کیمرہ مین محمد بدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
میاں محمد شہباز شریف کے ذاتی کیمرہ مین محمد بدر نے عید الفطر کی نماز شہباز شریف کے ساتھ ادا کی تھی۔
محمد شہباز شریف کے ذاتی کیمرہ مین محمد بدر نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے حکمتِ عملی اپنائی ہوتی تو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ نہ ہوتا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔