• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع کمنٹس نے کمل ہاسن کو مشکل میں ڈال دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت اور بالی ووڈ کے معروف اداکار، فلمساز اور سیاستدان کمل ہاسن کی جانب سے سنتھانا دھرم کے بارے میں کمنٹس نے انھیں مشکل میں ڈال دیا، اس حوالے سے سیاستدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کمل ہاسن لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 71 سالہ کمل ہاسن نے حال ہی میں سوریا چیریٹیبل، اگارام فاؤنڈیشن کی چنئی میں پندرہویں یوم تاسیس پر گفتگو کے دوران سنتھانا دھرم پر رائے دی اور اس دھرم کی مخالفت میں تعلیم کی بات کی۔

ان کے جملوں پر تامل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سیکریٹری امر پرساد ریڈی نے برہمی کا اظہار کیا اور ان کی فلموں پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انھوں نے کہا کہ تھیٹر اور او ٹی ٹی پر کمل ہاسن کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے۔

امر ریڈی نے اس پر کیپشن لگایا کہ میں ہر ہندو سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کمل ہاسن کی فلموں کا بائیکاٹ کریں کیونکہ یہ سنتھانا دھرم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ پیغام دیا جائے کہ سنتھانا دھرم کے خلاف بولنے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، پھر دیکھتے ہیں کہ کونسا اداکار ہندوؤں کو مذاق بنانے کی جرات کرتا ہے۔

دریں اثنا دیگر کئی سیاستدانوں نے بھی کمل ہاسن پر اس حوالے سے کڑی تنقید کی اور انکی فلموں کے بائیکاٹ کی کال دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید