• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے کو کاکپٹ وائس ریکارڈر غائب ہونے کا خدشہ

سی اے اے کو کاکپٹ وائس ریکارڈر غائب ہونے کا خدشہ


سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان نے حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن حکام کو اب تک کاک پٹ وائس ریکارڈر نہ ملنے پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طیارہ حادثہ: ایئربس کے ماہرین کا متاثرہ رن وے کا جائزہ

ذرائع کے مطابق سی اے اے کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر کے غائب ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر کا کور مل گیا، لیکن وائس ریکارڈر غائب ہے۔

واضح رہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر طیارہ حادثہ تحقیقات میں مدد کے لیے اہم ترین آلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تحقیقاتی کارروائی لیک ہونے پر پالپا کا احتجاج

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

علاوہ ازیں ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر آج خصوصی طیارے سے فرانس بھجوا دیا گیا۔

تازہ ترین