• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال نہیں کی تھی، ترجمان پی آئی اے

ترجمان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) عبد اللّٰہ حفیظ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال نہیں کی تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلائیٹ ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کی بات غلط ہے، جائے حادثہ پر تحقیقاتی ٹیم 4 دن سے موجود ہے، شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا گیا ہے، ملبہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:طیارہ حادثہ، 67 افراد کے DNA سیمپل حاصل

عبد اللّٰہ حفیظ نے کہا ہے کہ 97 میں سے 41 لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایئر بس ٹیم صبح چھ بجے سے سائیٹ پر ہے، ایئر بس ٹیم  نے رن وے اپروچ کا جائزہ لیا ہے۔

تازہ ترین