• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشے اشرف نے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے کچھ دن کے لیے عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔

دو روز قبل انوشے اشرف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔


انوشے اشرف نے کہا کہ ’میں سوشل میڈیا سے ایک چھوٹا سا وقفہ لے رہی ہوں، میں اِس عرصے میں آرام کروں گی، کتابیں پڑھوں گی اور نئی چیزیں سیکھوں گی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں پھر بھی سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘

انوشے اشرف کی اِس پوسٹ پر اُن کے تُرک دوست مرات نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجن التان والی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کی ضرورت ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دِنوں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ نے انوشے اشرف کو ویڈیو کال کی تھی لیکن بدقسمتی سے اداکارہ سے وہ ویڈیو کال مِس ہوگئی تھی جس کے بعد جس کے بعد اُن کے دوست مرات نے انجن التان کے ہمراہ انوشے اشرف کو عید مبارک کا خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا تھا۔





واضح رہے کہ اِس سے قبل ارمینہ خان نے بھی سوشل میڈیا سے بریک لے لیا تھا اُنہوںنے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعےمداحوں کو اطلاع دی کہ وہ سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین