• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی پابندی نہ کرنے پر ہو میو پیتھک اور پرائیویٹ کلینکس کو نوٹسز

پشاور(وقائع نگار) کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور مریضوں کی جانب سے ایس اوپیز کی پابندی نہ کرنے پر ہو میو پیتھک ڈاکٹرزاور گلی محلوں ، بازاروں میں قائم پرائیویٹ کلینکس کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ پیرکے دن سے انہیں بند کردیا جائے گا۔ سکندر پورہ میں درجنوں ہو میو پیتھک ڈاکٹرز ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ بازارکلاں ، سکندر پورہ ، محلہ ا لفلاح ، یوسف آباد ، نوتھیہ ، افغان کالونی ، بشیر آباد ،رنگ روڈ ، کوہاٹ روڈ ، گلبر ک ، گنج ، شاہین مسلم ٹاؤن ، اخون آباد ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے گلی محلوں اور بازاروں میں میڈیکل کلینکس کھل گئے ہیں ان کلینکس میں کورونا سے ہٹ کر علاج معالجے کے لئے آنے والے مریض اور ان کے ہمراہ آنے والوں میں کورونا موجودگی کے خدشہ کو اس بنیاد پر نوٹ گیا ہے کہ تمام افراد ماسک اور گلوز پہنے بغیر پرائیویٹ کلینکس میں آ رہے ہیں ۔ پرائیویٹ کلینکس میں مریض درجنوں کی تعداد میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کے باعث ڈاکٹرز، ان کے عملے میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔ ماسک یا گلوز مہینے کے اصرار کرنے کے جواب میں مریض لڑنے ، جھگڑنے پرتیار ہو جاتے ہیں ہو میو پیتھک کلینکس میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جس پر ذرائع نے بتایا ہے کہ درجنوں کلینکس کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔
تازہ ترین