• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے چائے خانوں میں کورونا ایس اوپیز سے کھلواڑ

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے چائے خانوں ، مٹھائی فروشوں کی دکانوں میں کورونا ایس اوپیز سے کھیلوار جاری ہے شہریوں کی جانب سے ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر چائے ، قہوہ ، پینے کا رواج تاحال برقرار ہے ۔ صبح کے ناشتے کے لئے ہو ٹلز، مٹھائی فروشوں کی دکانوں میں سہو لیات دوبارہ بحال کر دی ہیں ۔ مٹھائی فروش صبح کے ناشتے کے لئے حلوہ پوڑی ، چھولے کے لئے ایک ہی جگہ پر درجنوں افراد کو بٹھا لیتے ہیں ۔ ہشتنگری بس سٹاپ ، سکندر پورہ ، خیبر بازار ،ہسپتال چوک ، سینماءروڈ ، نمک منڈی ، گورنمنٹ کالج چوک ، خوشحال بازار ، سبزی منڈی بازار ، فروٹ منڈی بازار ، گڑ منڈی ، اشرف روڈ ، جی ٹی روڈ ، سمیت مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز میں صبح سے لیکر رات دیر تک ہو ٹلز اور مٹھائی فروشوں کی دکانیں کھلی رہتی ہیں چائے کے ہو ٹلز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ماسک یا گلوز پہننا تو دور کی بات ہے بعض ملازمین کھانسی سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں ۔ تاہم پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار خود بھی ان چائے ہو ٹلز اورمٹھائی فروشوں کی دکانوں پر صبح کا ناشتہ اور شام کی چائے اور قہوہ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ جس پر ان چائے ہو ٹلز کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے ۔
تازہ ترین