• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے خطرناک راہزن گروہ کے دو ملزمان گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ٹیکسی موٹر کار میں سواریوں کو نشہ آور اشیاء پلانے کے بعد ان کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار لیا،سعید الرحمان ولد داؤد شاہ سکنہ نوشہرہ نے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ ٹیکسی موٹر کار حیات آباد جا رہا تھا کہ راستہ میں گاڑی میں پہلے سے موجود ملزمان نے نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اسلحہ کی نوک پر اس سے نقد رقم، موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی محمد شعیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم نے مختلف جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جبکہ رنگ روڈ کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران دو مرکزی ملزمان سید عمر ولد محمد عمر سکنہ اخون آباد اور زاہد ولد عبد الرحمان سکنہ قادر آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم، دو عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جاری ہے ۔
تازہ ترین