• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا علامات پر متبادل کھلاڑی کی اجازت دی جائے، انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ دوران میچ کسی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اس کا متبادل ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں کورونا علامت والے کھلاڑی کے متبادل کی اجازت دی جائے، کوویڈ 19 ری پلیسمنٹ پلئیر کے حوالے سے طریقہ کار تاحال سامنے نہیں آیا۔

انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کہتے ہیں کہ آئی سی سی یقیناً ان پہلوؤں پر سوچ رہا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے قوانین میں تبدیلی ہو جائے گی، یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہے۔

تازہ ترین