• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسراء بلجیک کا کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترکش سیریز’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ ترکی اور پاکستان میں رہنے والے میرے دوستوں اور مداحوںکے لیے ایک خوبصورت ملک کی طرف سے خوبصورت پیغام۔ اسراء بلجیک نے فرنٹ لائن کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم سب مل کر فرنٹ لائن کارکنوں کا ساتھ دیں اور اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں۔انہوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اسراء نے اپنا پیغام گورنمنٹ آف پاکستان کو بھی ٹیگ کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے قومی زبان اردو میں نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں سب کو ہی اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین