• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتاہے عوام کوروناختم ہونے کاجشن منارہے ہیں،چوہدری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکےکوروناٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا ررہے ہیں ۔لاک ڈاؤن میں نر می کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے ۔ وہ گور نر ہاؤس لاہورمیں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین میاں وحید سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا۔ جائے وہ کم ہے اور کورونا کے خلاف اس جنگ میں شہید ہونیوالوں کو بھی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا سے بچاؤ کیلئے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا ہی مشورہ دیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں ہی بیٹھ کر لڑی جا سکتی ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جب سے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نر می کی ہے مختلف شعبوں میں کام کر نیوالے لوگوں سمیت عوام سمجھ رہی ہے کہ کورونا ختم ہو چکا ہے ۔
تازہ ترین