• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 36 افراد کا انتقال

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ پنجاب نےکورونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد وشمار جاری کردیے، پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے36 افراد انتقال کرگئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 475 ہوگئی۔

انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک 2 لاکھ 33 ہزار 685 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے میں کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 901 ہوگئی ہے ۔

ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے 952 نئے کیسزسامنے آگئےہیں ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 56 ہوگئی ہے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈپارٹمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہورمیں کورونا کے مزید 534 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ننکانہ میں 19، قصور میں 8اور شیخوپورہ میں 17افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی 86، جہلم اور اٹک میں کورونا کے چار چار نئےکیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ چکوال میں 1، گوجرانوالہ میں 29، سیالکوٹ میں 17اور نارووال میں کورونا کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا کہ حافظ آبادمیں 15، ملتان میں 35، وہاڑی میں 5اور فیصل آباد میں کورونا کے 63 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12، جھنگ میں 3اور رحیم یارخان میں کورونا کے 15 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا کہ سرگودھامیں 8، خوشاب میں7، بھکرمیں 6اور بہاولنگر میں 11،افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ بہاولپورمیں 20 اور لودھراں میں کورونا کے نئے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں 6، راجن پورمیں ایک ، لیہ میں 3اور ساہیوال میں کوروناوائرس کے11 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ اوکاڑہ میں 6 اور پاکپتن میں کورونا کے 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

تازہ ترین