سابق کپتان شاہدآفریدی نے کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کا دورہ کیا اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کے خاتمے میں بلوچستان میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جو محبت اور خلوص بلوچستان کے عوام سے ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر تعلیم دلائیں۔
بعدازاں شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم دوبارہ بلوچستان پہنچے ہیں تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرسکیں۔
ہمارے ’ڈونیٹ کرونا راشن مہم کی معاونت ’اپنا سینٹرل‘ کی جانب سے کی گئی ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ڈپٹی کمشنر بیلہ کا شکریہ ادا کیا۔