• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 17 افراد گرفتار

پشاور (وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔پشاور کے کینٹ کے علاقوں نوتھیہ گلبرگ‘ پشاور شہر کے چیئرمین دفتر تاج چوک اور پھندو روڈ پر مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں چیکنگ کی گئی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیاگیا محکمہ خوراک کے افسران نے صفائی کی ناقص صورتحال‘ غیر معیاری اشیاء کی موجودگی اور گرانفروشی پر 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں قصاب‘ مرغی فروش‘ سبزی فروش و پھل فروش‘ دودھ فروش اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں
تازہ ترین