• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 کروڑ عوام کیلئے آپ کتنے وینٹیلیٹرز چھوڑ کر گئے، شہبازگل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا گزشتہ حکومت کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے، 22 کروڑ لوگوں کے لیے کتنے وینٹیلیٹرز آپ چھوڑ کر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پمز کو 24 وینٹیلیٹرز اور 30 ڈیجیٹل اسکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکر ہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا،  ہم آپ کو بھی بھولنے نہیں دیں گے یہ تو ہوگا، اب برداشت کریں۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ آپ کو باقی ساری معلومات ہوں گی سوائے اس کے کہ 22 کروڑ لوگوں کے لیے کتنے وینٹیلیٹرز آپ چھوڑ کر گئے، جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹیلیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں۔

انہوں نے مریم اورنگزیب سے سوال کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کوئی ایک ادارہ جو آپ کے آقاؤں نے 3 باریوں میں ٹھیک کیا ہو؟ 

اُن کا مریم اورنگزیب کے بیان کے رد عمل میں کہنا تھا کہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ آپ کی لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے، آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں۔

شہبازگل کا مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ کی شان ہے کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی، فرما رہی ہیں کہ کم دباؤ سے زیادہ دباؤ والے اسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے، مریم اورنگزیب کی لاجک سن کر ان کی بات پر یقین آجاتا ہے کہ نوازشریف ایک نشہ ہے۔

تازہ ترین