• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال، ہنگامہ آرائی کے بعد حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال میں گذشتہ روز مریض کے ورثاء کیجانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے۔پولیس کے مطابق اضافی نفری کو سول اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سول اسپتال میں عید گاہ پولیس کے25افسران اور جوانوں کے علاوہ گارڈن ہیڈ کواٹر سے ایک پلاٹون اور ایس ایس پی سٹی کی ریزرو پولیس موبائل کو5جوانوں کے ہمراہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس آئی یو ٹی کے گیٹ نمبر ایک پر 15افسران اور جوانوں کے علاوہ 2لیڈیز اہلکار جبکہ گیٹ نمبر دو پر 5جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین