• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے خود کہیں سوگئی،سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے خود کہیں سوگئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی آئی نہ عوام کو کوئی ریلیف ملا۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا اور ہر چیز کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں مگر دوبار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود کسی ایک چیز کی قیمت میں کمی نہیں آئی۔

حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں کو بھی کرائے کی مد میں کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مئی 2019ءکے مقابلے میں مئی2020ءمیں مہنگائی کی شرح میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ رمضان المبارک میں مہنگائی آوٹ آف کنٹرول رہی اور تمام حکومتی ادارے مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین