• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECC کا اجلاس آج، پٹرولیم ڈویژن کی سمری منظور کئے جانیکا امکان

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ،تنویر ہاشمی) اقتصادی رابط کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے آج پٹرولیم ڈویژن کی سمری منظور کئے جانے کا امکان ہے جس میں کال آپشن کے مالی انسٹرومنٹ کے تحت ملک کی 15 فیصد پی او ایل مصنوعات کی درآمدات کی ہیجنگ پرائسز (معاشی استحکام کی قیمتیں) کے حوالے سے عمل شروع کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ ای سی سی کے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے گی جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے سمریاں شامل ہیں۔ اجلاس میں درآمد کئے جانے والی پٹرولیم مصنوعات کی ہیجنگ پرائسز کے عنوان سے سمری پر بحث کی جائے گی۔ ایجنڈے کے اجزاء میں اہم معاملات بشمول آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے لئے ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کے لئے کووڈ 19کمیٹی کے نتیجے میں لاک ڈاؤن اور معاشی سست روی کی وجہ سے طلب میں کمی کے اثرات اور بائیکو ریفائنری کی جانب سے نصب کی گئی سنگل پوائنٹ مورنگ کی آپریشنل لاگت کی باز ادائیگی پر بھی بحث کی جائے گی۔ تاہم پی او ایل کی قیمتوں میں ہیجنگ کے معاملے کی طرف آتے ہوئے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ای سی سی کی جانب سے اس جدید اقدام کی منظوری دینےکی صورت میں ملک کو معقول فائدہ ملے گا جیسا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی باسکٹ پرائس مستحکم اور سستی رہیں گی جبکہ مجوزہ سمری کے تحت دو سال تک 68 ملین بیرل تیل کی کل سالانہ درآمد کی 15 فیصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے معاشی استحکام کا طریقہ استعمال کیا جائے گا تاکہ کووڈ 19 وبائی مرض کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پی او ایل مصنوعات کی کم قیمتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔
تازہ ترین