• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، لیدر اور پلاسٹک اشیا کی قیمت پر ڈیوٹی ڈرا بیک کے ریٹس میں اضافہ

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت دو ایس آر او زمیں ترمیم کر تے ہوئے تیار شدہ لیدر اور پلاسٹک اشیاء پرڈیوٹی ڈاربیک کے ریٹس میں اضافہ کر دیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق 100 فیصد پلاسٹک اشیاء بشمول پیکنگ میٹریلز جو برآمدات کی تیاری کےلیے استعمال ہوتا ہے جن میں بوتلیں ، جار، وائلز ، کنٹینزز ، ڈراپرز شامل ہیں کی ڈیوٹی ڈرا بیک 3روپے 14پیسے فی کلوگرام سے بڑھا کر 5روپے 42پیسے فی کلوگرام کر دی گئی جس کا اطلاق 20مئی 2020سے ہوگاجبکہ تیار شدہ لیدر پر ڈیوٹی ڈرا بیک کے ریٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین